اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

مظفر گڑھ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملک اسحاق اور بیٹوں سمیت کالعدم تنظیموں کے 14 ملزمان ہلاک

datetime 29  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شاہ والا میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملک اسحاق اور ان کے 2 بیٹوں سمیت کالعدم تنظیموں کے 14 ملزمان ہلاک اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔نجی ٹی وی کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے شاہ والا میں کانٹر ٹیررازم پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ملک اسحاق، ان کے 2 بیٹے عثمان اور حق نواز سمیت کالعدم تنظیموں کے 14 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں غلام رسول اور اس کے بیٹے بھی شامل ہیں، تمام ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے اور ملزمان دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، ہلاک ہونے والے ملزمان میں زیادہ تر کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشیں ڈی کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جب کہ کشیدگی کے خدشے کے پیش نظر ڈی کیو اسپتال کے تمام داخلی و خارجی دروازے بند کر دیئے گئے ہیں جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیے:  ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی پر توقعات کا بوجھ پڑگیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…