منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

عمران خان کے مطالبے پر کوئی ممبراستعفیٰ نہیں دے گا، الیکشن کمیشن

datetime 27  جولائی  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے مطالبے پر الیکشن کمیشن کا کوئی ممبر استعفیٰ نہیں دے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پریس کانفرنس پر جواب تیار کرلیا جس میں انہیں تجویز دی ہے کہ وہ الزامات کے بجائے 2018 کے انتخابات کے لئے تجاویز دیں تاہم الیکشن کمیشن کا کوئی بھی ممبر ان کے مطالبے پر استعفیٰ نہیں دے گا۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں ایسا کچھ نہیں کہ جس پر الیکشن کمیشن کے ممبران استعفیٰ دیں، عمران خان کے الیکشن کمیشن اراکین کے استعفے طلب کرنے کا کوئی جواز نہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے تیار کردہ جواب میں کہا گیا ہے کہ 2013 کے عام انتخابات گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں زیادہ شفاف تھے اس لئے انتخابی اصلاحات کے بعد 2018 کے انتخابات مزید شفاف کرائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…