منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان میچ ہارنے کے بعد امپائر پرانگلیاں اٹھا رہے ہیں، اسحاق ڈار

datetime 27  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق دار نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد عمران خان میچ ہار چکے ہیں جس کے بعد وہ امپائر پرانگلیاں اٹھا رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی پریس کانفرنس کے جواب میں وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحا ق ڈار کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد عمران خان کا وزیر اعظم سے معافی کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے جب کہ عمران خان میچ ہارنے کے بعد امپائر پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں تاہم انہیں فیس سیونگ کی بجائے اپنے رویئے میں تبدیلی لانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں وزیر اعظم نواز شریف کیوں اورکس لییمعافی مانگیں، کمیشن کی رپورٹ کیبعد الزامات دہرانا مایوس کن اورقابل مذمت ہے۔اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ (ن) لیگ اورپی ٹی آئی کیدرمیان تفصیلی معاہدہ تحریری شکل میں موجود ہے جب کہ معاہدے پرشاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کیدستخط بھی موجود ہیں، جوڈیشل کمیشن کاقیام تفصیلی مذاکرات اورمعاہدیکیبعدعمل میں لایاگیاتھا تو اب تحریک انصاف کا تحریری معاہدے سیانحراف کس طرح ممکن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…