منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی آپریشن کے خلاف متحدہ کا وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ

datetime 27  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)کراچی میں مہاجروں پر ریاستی آپریشن کے خلاف ایم کیوا یم امریکا کے زیر اہتمام واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاوٓس کے سامنے بڑااحتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔احتجاجی مظاہرے میں ایم کیو ایم امریکا کی سینٹرل کمیٹی کے اراکین، چیپٹر انچارج فیصل عثمان، چیپٹر کمیٹی کے اراکین، امریکا میں مقیم پاکستانیوں، مختلف شعبہ جات کے ذمے داران، خواتین ، بچوں، نوجوانوں، بزرگوں سمیت کارکنان اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین الطاف حسین اور مہاجروں کے لیے علیحدہ صوبے کے حق اورمہاجروں پرکراچی میں ریاستی مظالم کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے۔ مظاہرے کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مہاجروں کی غیر قانونی گرفتاریوں، ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے نعرے درج تھے۔مظاہرے کے شرکا سے اپنے خطاب میں مقررین نے مہاجر قوم اب اپنی بقاکے لیے عالمی برادری کی جانب دیکھنے پر مجبور ہے، آج کے مظاہرے کا مقصد امریکا سمیت بین الاقوامی برادری کی توجہ مہاجروں کی حالت زار پرمبذول کرانا ہے۔ مقررین نے صدر باراک اباما، امریکی سینیٹ اور کانگریس کے اراکین سے اپیل کی کہ وہ مہاجروں کی نسل کشی رکوانے کے لیے پاکستانی حکومت اور ریاست پر اپنا اثر رسوخ استعمال کریں۔ مظاہرہ ایک گھنٹے سے زائد تک جاری رہا جس کے آخر میں قائد تحریک الطاف حسین کی سلامتی ، شہیدوں کے لیے مغفرت اور مہاجر قوم کے بہتر مستقبل کے لیے دعا کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…