اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی کااجلاس ایک ماہ 3روز کے وقفے کے بعد آج (پیرکو) اسپیکر کی زیرصدارت ہوگا، قومی اسمبلی آج تحریک انصاف کے ارکان کی قسمت کا فیصلہ کرے گی، پیپلزپارٹی کی جانب سے غیرحاضری پر پی ٹی آئی ارکان کی رکنیت منسوخ کرنے کی تحریک کی مخالفت کیے جانے کاامکان ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کاہنگامہ خیز 24واں اجلاس آج شام 4بجے اسپیکرسردار ایازصادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاو¿س میں ہوگا جس میں اہم قومی امورپر بحث کے علاوہ اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کا بل بھی قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کاامکان ہے۔ قبل ازیں اجلاس کے ایجنڈے کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کی ہاو¿س بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی سہہ پہر 3بجے اسپیکر کی زیرصدارت ہوگا جس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندے شریک ہوںگے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے حکام کے مطابق اجلاس 2ہفتے جاری رہنے کاامکان ہے۔ اجلاس میں اسپیکر کی جانب سے ایم کیو ایم اور جمعیت علمائے اسلام کی پیش کردہ تحاریک پررائے شماری کرائے جانے کاامکان ہے۔ مذکورہ تحاریک میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ عمران خان سمیت تحریک انصاف کے 28ایم این ایزبغیر کسی اطلاع کے مسلسل 40روز سے زائدقومی اسمبلی کے اجلاس سے غیر حاضر رہے لہٰذاآئین کے آرٹیکل64 کی شق نمبر2 کے تحت ان کی رکنیت منسوخ کی جائے۔ذرائع کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی آج مذکورہ تحاریک پرایوان کی رائے لیں گے جبکہ اکثریتی ارکان کی جانب سے حمایت کی صورت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، شاہ محمودقریشی، اسدعمر سمیت 28ایم این ایز کی رکنیت منسوخ ہوجائے گی۔ اس صورتحال میں الیکشن کمیشن آف پاکستان مذکورہ خالی نشستوں پر 90 روزکے اندرضمنی انتخابات کرانے کا پابند ہوگا۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے ارکان کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مذکورہ تحاریک کی مخالفت کیے جانے کاامکان ہے جبکہ پی پی قیادت کی جانب سے ن لیگی قیادت کوبھی مذکورہ تحاریک کی مخالفت کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ہمارے نمائندے کے مطابق اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امورکی حلقہ بندیوں کا بل2015 اوردی الیکٹورل ترمیمی بل 2015پر رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس بل 2015 کی بھی منظوری لی جائے گی۔ اجلاس میں دی سیف گارڈاقدام آرڈیننس 2015، ای کاونٹرویلنگ ڈیوٹیز آرڈیننس 2015، اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز آرڈیننس2015، این ایف سی آرڈیننس2015 اورپبلک لاآف پاکستان آرڈیننس2015 کی قراردادیں ایوان میں پیش کی جائیںگی۔
تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے باہر کرنے کی تیاریاں،فیصلے کی گھڑی آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ساتھ لگانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد سے گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کا واقعہ: اہل خانہ نے اہم انکشافات کردیے
-
’یہ آنکھیں امیتابھ بچن کو ہی دکھائیے‘، صحافی نے جیا بچن کو کھری کھری سنا دی
-
’ڈئیر پرائم منسٹر امبانی‘ ایلون مسک کے بیان نے بھارتی سیاست میں ہلچل مچا دی
-
ریاض ایئرپورٹ پر زور دار دھماکا، پروازیں روکدی گئیں، مسافروں کو اہم ہدایت



















































