اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان اور چین کے درمیان اربوں ڈٓالر کی 8 جدید آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ وزارت دفاع اور چین کے حکام کے درمیان ہونے والے اجلاس میں اربوں ڈالر کے ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں تاہم پاکستانی حکام کی جانب سے معاہدے کی رقم کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 8 جدید آبدوزوں کی خریداری کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جو چین کی جانب سے کسی بھی ملک کے ساتھ دفاعی نوعیت کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔وزارت دفاع کی جانب سے اپریل میں پارلیمنٹ کے اجلاس میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے چین سے آبدوزیں خریدنے کا کہا ہے جس کی وزیراعظم نواز شریف نے بھی منظوری دے دی تھی۔دوسری جانب برطانوی اخبار فائننشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان 4 سے 5 ارب ڈالر مالیت کا دفاعی معاہدہ ہوا ہے۔
چین کا پاکستان کے ساتھ سب سے بڑا دفاعی معاہدہ،8اہم ہتھیار فراہم کرے گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا



















































