منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

حساس ادارے کی کارروائی ،4بھارتی جاسوس گرفتار

datetime 24  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)لاہورمیں مودی سرکارکابڑامنصوبہ ناکام گرفتارملزمان کے تہلکہ خیرانکشافات ،کھلبلی مچ گئی . حساس ادارے نے کامیاب کارروائی کر کے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کامنصوبہ لے کرآنے والے 4 مبینہ بھارتی باشندوں کو حراست میں لے کرمزید تفتیش کیلیے کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے ڈی ایس پی مہر وارث بھروانہ کے حوالے کر دیا،ملزمان کے قبضے سے قادیانیوں ایم کیوایم کالٹریچر، درجنوں شناختی کارڈزکی فوٹو کاپیاں،لیپ ٹاپ ،کیمرے اور بعض این جی اوز کے منصوبوں کے حوالے سے وڈیوز اوردستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیاگیا۔ ایک شخص نے گرین ٹان کے علاقہ میں خاتون اوردوبچوں کے ہمراہ مکان کرایے پرحاصل کیا تاہم خاتون اور بچے وہاں سے پراسرارطو رپرغائب ہوگئے اور4 افراد آ کراس مکان میں قیام پذیرہوگئے ۔ خفیہ اطلاع پر حساس ادارے نے مکان کی ریکی کی اورچاروں افرادکی مکان میں موجودگی پرکامیاب کارروائی کر کے انھیں حراست میں لیکر ایک صندوق بھی قبضہ میں لے لیا گیا ۔ سی ٹی ڈی کے تفتیش کاروں نے بتایا کہ لیپ ٹاپ کے ذریعے بھجوائی گئی ای میلزکو بھی انتہائی مہارت سے کوڈ لگائے گئے جس کے لیے آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ملزمان پاکستان کے کسی بھی علاقے سے اپنی شناخت ظاہر کرسکے اور نہ ہی ان کے پاس پاکستان کے شناختی کارڈ زہیں جبکہ انھوں نے اپنے نام مشتاق وسیم رضوان اور ندیم بتائے جو قطعی فرضی ہیں ۔تفتیش کاروں کے مطابق ان افراد کا لہجہ بھارتی راجستھانی علاقے جیسا ہے،ان کی عمریں 35سے 45سال کے درمیان ہیں۔اپنا نام رضوان بتانے والے شخص کے چند روز قبل ختنے بھی کرائے گئے ہیں اور عمر کے اس حصے میں اس عمل کے بارے میں بھی کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا ۔تفتیش کار کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ پاکستان سے کالا بچھو دوسرے ممالک بھجواتے ہیں لیکن وہ اپنے کاروبار کے مقام کی شناخت کرانے سے بھی قاصر ہیں جبکہ اسی طرح پولٹری اور دیگر کاروبار کرنے کا بھی کہا گیا لیکن کاروبار کے مقامات کی شناخت نہیں کرائی جا سکی۔(بشکریہ۔روزنامہ ایکسپریس۔ضیاءتنولی)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…