جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

چترال آفت زدہ قرار، وزیراعظم کا 50 کروڑ ریلیف پیکیج کا اعلان

datetime 22  جولائی  2015 |

چترال(نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے چترال میں امدادی کاموں کے لیے 50 کروڑ روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو عوام کے لیے اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔چترال میں سیلاب متاثرین سے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف نے امدادی کاموں کے لیے 50 کروڑ روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے مکمل تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کے لیے 5،5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے جب کہ چترال میں زرعی ترقیاتی بینک قرضے معاف کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے چترال کو آفت زدہ قرار دیا ہے لہٰذا سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے اور ضرورت کے مطابق مزید فنڈز بھی مہیا کیے جائیں گے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے مزید یوٹیلیٹی اسٹورز قائم کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لواری ٹنل کے لیے رواں سال 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جب کہ ٹنل کو دسمبر 2016 سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔مسلسل بارشوں اورگلیشئیر کے تیزی سے پگھلنے کے باعث گلگت بلتستان میں اسکردو، ہنزہ نگر، گانچھے، دیامراور غذر میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ کئی رابطہ سڑکیں اورپل ٹوٹ گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کا ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی اور مواصلاتی رابطہ منقطع ہے، اس کے علاوہ چترال کے علاقے دروش ، گرم چشمہ ، کوراغ ، بونی اور مستوج میں گرے ہوئے گھر اورعمارتیں تباہی اور بربادی کی داستان سنا رہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے،پاک فوج کی طرف سے متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے آٹا، گھی، دودھ اور چینی سمیت دیگر اشیاء و خوردونوش فراہم کی جارہی ہیں جب کہ سیلابی پانی میں محصور لوگوں کو نکالا جارہا ہے، چترال میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے 7 ویں روز پاک فوج نے کوراغ اور بونی سے 60 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعےنکال لیا،نکالے جانے والے افراد میں بیمار، سیاح، بزرگ اور بچے شامل ہیں جب کہ چترال اسکاؤٹس بھی امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں۔واضح رہے وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے ہمراہ چترال میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر وفاقی اور خیبرپختونخوا کے وزراء بھی ان کے ہمراہ تھے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…