پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش،آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل ہونےکی ہدایت

datetime 21  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/راولپنڈی(نیوزڈیسک )جڑواں شہروں اور گردوں نواح میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں کی آبادیوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت گردونواح کے علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں 51.5 ملی میٹر جب کہ مری میں 37 اور پشاور میں 31 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ آئندہ 4 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ منگل سے جمعہ کے دوران کراچی میں بھی بارش کا بھی امکان ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں پانی کی صورتحال خطرے والی نہیں تاہم نشیبی آبادیوں کو احتیاطا محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے، نالہ لئی میں گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح 10.5 فٹ جب کہ کٹاریاں کے مقام پر 11.5 فٹ ہے جب کہ نالہ لئی میں پانی کی گنجائش 24فٹ ہے، 18 فٹ پر ایمرجنسی نافذ کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…