ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

زلفی بخاری کے کزن اورحکومتی وزیر یاور بخاری کی 5 ہزار کنال زمین کی ڈیل، آڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا

datetime 26  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کے عزیز اور پنجاب کے صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سید یاور عباس بخاری کی ایک آڈیو کال لیک ہوئی ہے جس میں انہیں پانچ

ہزار کنال زمین کی ڈیل کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں چلائی گئی اس آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ یاور بخاری اپنے بھائی خاور بخاری کو کال کرکے ان سے اپنے ایک دوست کی بات کرواتے ہیں جس میں پانچ ہزار کنال زمین کی خریداری کی ڈیل کی جا رہی ہے۔یاور بخاری کے حوالے سے خاور بخاری کو کال کرنے والے شخص نے بتایا کہ وہ اٹک کے علاقے فتح جنگ میں پانچ ہزار کنال زمین خریدنا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ سیکنڈل کی انکوائری کے سلسلے میں زلفی بخاری پہلے ہی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز کے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں ۔ معاملے کی اعلیٰ سطح پر انکوائری جاری ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…