پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو 135 رنز سے شکست دیدی

datetime 20  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو: پانچ میچوں کی سیریز کے تیسرے ون ڈے میں پاکستان سے سری لنکا کو 135رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلیکولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو احمد شہزاد اور اظہر علی نے ٹیم کو 93 رنز کا آغاز فراہم کیا احمد شہزاد 44 اور اظہر علی 49 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ محمد حفیظ 54 رنز بنا کر پویلین لوٹے اور سرفراز احمد نے کیرئیر کی دوسری نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 77 رنز اسکور کیے جب کہ شعیب ملک 42 اور محمد رضوان 35 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں کے نقصان پر جیت کے لیے 317 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی، سری لنکا کے ابتدائی بلے باز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور پہلی وکٹ 33 رنز پر گر گئی جس کے بعد شاہینوں نے ایک کے بعد ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا اور سری لنکا کی پوری ٹیم 42 ویں اوور میں 181 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سری لنکا کی جانب سے تھریمانے سب سے زیادہ 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 4، انور علی اور عماد وسیم نے 2،2 وکٹیں لیں۔اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے میچ میں دوسری اننگز کے دوران لنکن تماشائی اپنی ٹیم کو ہارتے نہ دیکھ سکے اور اسٹیڈیم میں ہلڑ بازی شروع کردی جس کے بعد پاکستانی سپورٹرز پر پتھراؤ کیا گیا اور گراؤنڈ میں بھی دیگر سامان پھینکا گیا۔اسٹیڈیم میں ماحول بدنظمی کا شکار ہونے کےبعد کھیل کو فوری طور پر روک دیا گیا اور دونوں ٹیموں کے کرکٹر اسٹیڈیم سے باہر چلے گئے تاہم کچھ دیر بعد صورتحال قابو میں آتے ہی میچ دوبارہ شروع کردیا گیا۔واضح رہے قومی ٹیم نے 5 میچوں کے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں محمد حفیظ کی آل راونڈر کارکردگی کی بدولت سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا تھا جب کہ دوسرے ایک روزہ میچ میں آئی لینڈرز نے کشال پریرا اور چندیمل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…