اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان میں بم دھماکے تیز کرنے کی کوشش کسٹم انٹیلی جنس نے ناکام بنا دی اگر مذموم کوشش کامیاب ہو جاتی تو دہشت گرد پاکستانی عوام کی عید خون آشام کر دیتے ۔معروف صحافی حنیف خالد کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی جنس و انوسٹیگیشن لطف اللہ ورک کو ملنے والی انفارمیشن پر کسٹم انٹیلی جنس ڈائریکٹریٹ کوئٹہ کو سخت ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ آئی ای ڈی (Improved Explosive Devices)یا افغانستان کے علاقے میں بنانے والی فیکٹریوںکو جانے والے یوریا سے بھرے 19ٹرکوں کو سرحد پار نہ کرنے دیں اس کیلئے کسٹم ٹیم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے کوئٹہ سے یوریا افغانستان لے جانے والے19ٹرکوں کو قبضےمیں لے لیا بیشتر اسمگلر فرار تو ہوگئے مگر ان کے کئی ساتھی کسٹم انٹیلی جنس نے قانون نافذ کرنے والوں کی بھر پور مدد سے گرفتار کر لئے یہ یوریا پاکستانی بارڈر کے ساتھ ساتھ افغانستان کے اندر موجود بھارتی کونصل خانوں کی ملی بھگت سے بم بنائے جانے والے تھےجنہیں پاکستان میں بم دھماکوں کو یکسر تیز کرنا تھا مگر کسٹم انٹیلی جنس نے دشمن کی یہ سازش ناکام بنادی اور پاکستانی قوم کو دہشت گردی کی وارداتوں کا نشانہ بننے سے بچا لیا۔