پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستانی کبوتربمقابلہ ڈرون،بھارت پھنس گیا

datetime 15  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)بھارت خود تو پاکستان سے آئے کبوتر پر بھی جاسوسی کے شک کرکے سے گرفتار کرلیتا ہے، لیکن پاکستان میں جاسوس طیارے بھیجنے سے بھی باز نہیں آتا۔ ابھی کل ہی کی بات ہے بھارت میں پاکستانی فضاؤں سے آتا ہوا کبوتر اس بات پر پکڑ لیا گيا تھاکہ یہ جاسوس ہوسکتاہے، لیکن پاکستان نے آج بھارتی ڈرون مار گرایا ہے جس کا جاسوسی کے علاوہ اور کیا مقصد ہوسکتا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے پاکستانی سرحد سے ملحق ایک بھارتی گاؤں میں بھارتی پولیس نے ایک کبوتر پکڑا، اس پر پاکستانی جاسوس ہونے کاالزام ہی نہیں لگایا بلکہ اسے گرفتار کرلیا، اس کے الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے تک کرلیے گئے، بھارتی خفیہ ایجنسیاں اور سیکیورٹی فورسز حرکت میں آگئی، لیکن آج کچھ الگ ہوا، پاکستانی فضاؤں میں پرواز کرتا بھارتی جاسوس طیارہ سیکیورٹی فورسز نے مارگرایا ہے۔ کبوتر تو غلطی سے سرحد پار جابھی سکتاہے، لیکن ڈرون تو بھیجا ہی جاسوسی کے لیے جاتا ہے اور یہ باضابطہ کنٹرولڈ ہوتا ہے، اس معاملے میں تو بھارت یہ جواز بھی نہیں دے سکتا کہ ڈرون غلطی سے پاکستان میں آگیا تھا۔ قومی سیکیورٹی فورسز نے پھر ٹھیک ہی کارروائی کی کبوتر کے بدلے ڈورن تو پھر ایکسرے کے بدلے آپریشن، آپریشن کلین اپ، ڈورن اینڈ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…