ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

datetime 27  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، کراچی  (اے پی پی ، این این آئی )آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کی بھی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے

بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفرازکے مطابق مغربی سسٹم رخصت ہونے کے باعث ہوائوں کا رخ تبدیل ہوگا، کراچی میں شمال مغرب سے خشک اور گرم ہوائیں چلیں گی۔انہوں نے بتایاکہ 30 مارچ کے بعد کراچی کا درجہ حرارت 39 ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ ہیٹ ویوز آنے کے بھی امکانات رہیں گے۔دریں اثنا موسم تبدیل ہوتے ہی کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا آغاز ہو گیا، متعدد علاقوں کے مکین لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں، آنے والی گرمیوں کا سوچ کر ابھی سے کانوں کو ہاتھ لگا لیے۔موسم کی تبدیلی عموما کراچی والوں کی طبیعت پر بھاری ہی پڑتی ہے اور اگر بات ہو سردی سے گرمی میں داخل ہونے کی تو ایسے میں بجلی کی اضافی لوڈشیڈنگ زندگی مزید دشوار بنادیتی ہے۔ یہی حال کراچی والوں کا اس بار بھی ہے، کے الیکٹرک نے بہتری کے دعوے خوب کیے لیکن ابھی گرمی مکمل آئی نہیں اور غیر اعلانیہ بجلی بندش شروع کردی گئی۔

گرمی آب و تاب سے آنے کو ہے، کراچی کے شہری ابھی سے بجلی کی سہولت سے محروم ہونے لگے۔کے الیکٹرک کا کراچی کے زیادہ بجلی چوری والے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ ساڑھے سات گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا دعویٰ ایک بار پھرغلط ثابت ہونے لگا۔ ابھی مکمل طور پر

گرمی کا موسم بھی نہیں آیا لیکن شہرمیں بجلی بندش میں واضح اضافہ دیکھاجانے لگا، کے الیکٹرک حکام نے موسم گرما کی مکمل تیاری کا دعوی کیا تھا۔تاہم مارچ کے آغاز سے ہی کے الیکٹرک کی جانب سے تکنیکی خرابی اور مرمت کے نام پر اور اکثر بن بتائے طویل بجلی بندش کی جانے لگی۔ لیاقت آباد، لائنزایریا، پی آئی بی کالونی، ملیر سٹی سمیت متعدد علاقوں کے مکین لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں۔ آنے والی گرمیوں کا سوچ کر ابھی سے کانوں کو ہاتھ لگا لیے۔ صورتحال شہریوں کے لیے پریشان کن ہے لیکن ترجمان کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ میں اضافے کی نفی کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…