پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران فاروق قتل کیس,سکاٹ لینڈ یارڈ نے خالد شمیم سے بھی تفتیش مکمل کر لی

datetime 13  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد میں موجود برطانوی پولیس سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے عمران فاروق قتل میں ملوث دوسرے ملزم خالد شمیم سے بھی تفتیش مکمل کر لی ہے۔ اس سے پہلے برطانوی ٹیم نے معظم علی سے پوچھ گچھ کی تھی جس کے بعد انہیں دوسرے ملزم خالد شمیم سے سوال وجواب کی اجازت ملی۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم عید کے بعد تیسرے اور اہم ملزم محسن علی سے تفتیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی ٹیم رواں ہفتے لندن روانہ ہو جائے گی۔ دوسری طرف کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت کی اجازت سے رینجرز نے ملزم معظم علی خان کو تفتیش کے لئے ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا ہے۔ خصوصی عدالت میں رینجرز کے سیکٹر کمانڈر کا خط بھی پیش کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ملزم سے تفتیش کے لئے ایف آئی اے کو این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ ملزم معظم علی خان کو عزیز آباد سے گرفتار کیا گیا۔ اس پر عمران فاروق قتل کیس کے ملزموں کو لندن بھجوانے اور مالی معاونت کے الزامات ہیں۔ قتل میں ملوث اہم ملزم کاشف تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…