بدھ‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے یوسف رضا گیلانی کی مشروط حمایت کردی

datetime 26  فروری‬‮  2021 |

اوکاڑہ(آن لائن)اوکاڑہ چیمبر آف کامرس کے بانی اور صدر فلائیٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ)چودھری ارشد اقبال نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے انہوں نے بتایا پی ٹی آئی کے ناراض اراکین نے یوسف رضا گیلانی کوشرط بتا دی ہے کہ سینیٹ کے لئے ووٹ لینا ہے تو ن لیگ کاٹکٹ کنفرم کرکے دو۔ ان خیالات کا

اظہارانہوں نے اوکاڑہ میڈیا سنٹرکے وفد سے بات چیت کے دوران کیا فلائیٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) چودھری ارشد اقبال نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی اپنی سینیٹ کی انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی کے 12ناراض اراکین سے ملے تو انہوں نے ووٹ کی حمائت کو مشروط کر دیا اور کہا کہ اگر ووٹ لینا ہے تو ہمیں گرانٹی دو کہ آئندہ انتخابات میں ایم این اے کے لئے انہیں ہی مسلم لیگ ن ٹکٹ دے گی یہ بات یوسف رضا گیلانی نے ن لیگ کی قیادت کو بتائی اور ان 12ایم این اے کی لسٹ بھی فراہم کر دی ہے مسلم لیگ ن کی حامی بھرنے سے 12ووٹ یقینی طور پر مل جائیں گے جب کہ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو محض سات ووٹ مخالفین کے صفوں سے درکار ہیں فلائیٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) چودھری ارشد اقبال کا کہنا ہے کہ اس سے اندازہ کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی کہ جو لوگ نواز شریف کی سیاست کو ختم کرنے چلے تھے ان کے مقاصد پر کس قدر پانی پھر چکا ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سینیٹ انتخابات سے قبل ناراض اراکین کو منانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے جس وزیر سے استعفیٰ لیا اس کو ملنے کے لیے بلایا گیا۔وزیراعلیٰ محمود خان نے سابق وزیر قانون سلطان محمد

خان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران صوبائی وزیر بلدیات اکبر ایوب بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سلطان محمد خان سے ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور سینیٹ انتخابات سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔سابق وزیرقانون سلطان محمد نے سینیٹ امیدواروں کی نامزدگی پر پارٹی کے فیصلوں کی تائید کی ہے۔واضح رہے کہ سلطان محمد خان سے 11 فروری کو وزارت واپس لے لی گئی تھی، سلطان محمد خان سے وائرل فوٹیج میں دکھائی دینے پر وزارت واپس لی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…