پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

بن قاسم پاور پلانٹ میں فنی خرابی، کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈان، پانی کی سپلائی بھی مکمل طور پر بند

datetime 8  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے والے مرکزی بن قاسم پاور پلاٹ ٹرپ کر جانے کے باعث شہر کا نصف سے زائد حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ بجلی کب آئے گی؟ کے الیکٹرک حکام اس سوال کا جواب دینے سے قاصر ہیں۔ شہر میں پانی کی سپلائی بھی مکمل طور پر بند، دھابے جی کے قریب 72 انچ قطر کی لائن بھی پھٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے باسی رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں ہونے والے بجلی کے بدترین بحران کے صدمے سے نکل نہیں پائے تھے کہ انہیں ایک نئے بحران کا سامنا ہے۔ بن قاسم پاور پلانٹس ٹرپ کر جانے کے باعث رات ساڑھے آٹھ بجے شہر کا نصف سے زائد علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ ذرائع کے مطابق بریک ڈائون کے نتیجے میں 30 سے زائد گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ بریک ڈائون کے باعث شہر کو پانی فراہم کرنے والے تمام پمپنگ سٹیشن بھی بند ہو گئے ہیں اور شہر کو پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہو گئی ہے جبکہ دھابے جی کے قریب 72 انچ کی مین لائن بھی پھٹ گئی ہے۔ بجلی اور پانی کی فراہمی معطل ہونے سے شہر میں دوہرا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں اورنگی، بلدیہ، سائٹ، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، سرجانی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ائر پورٹ، لانڈھی، کورنگی، ملیر، اولڈ سٹی ایریا، کیماڑی لیاری اور دیگر شامل ہیں۔ کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ انجینئرز معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ فوری طور پر بجلی کی بحالی کے حوالے سے کوئی وقت نہیں دے سکتے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…