اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیب نے زیرتفتیش 150 ہائی پروفائل میگا کرپشن کیسزکی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے جس کے تحت وزیر اعظم نوازشریف، وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت کئی بڑے بڑے نام تحقیقات کاسامنا کرنےوالوں میں شامل ہیں۔قومی احتساب بیورو کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ایف آئی اے میں بھرتیوں اور اختیارات کے غلط استعمال سے متعلق ٹرائل جاری ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری، چوہدری شجاعت حسین اور اسحاق ڈار کے خلاف ان کی معلوم آمدنی سے زیادہ اثاثے بنانے پر ٹرائل احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کے خلاف اوگرا میں اختیارات کے غلط استعمال پر ٹرائل چل رہا ہے جبکہ راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور منصوبوں میں اختیارات کے غلط استعمال پر احتساب عدالتوں میں ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔رپورٹ کے مطابق آفتاب شیر پاؤ کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے، فردوس عاشق اعوان کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال، امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے خلاف ایف ایم ریڈیو کے غیر قانونی لائسنس کے اجرا پر ٹرائل جاری ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم ریئسانی کے علاوہ ایف بی آر، اوگرا اور ای او بی آئی کے سابق سربراہان کے خلاف بھی کرپشن کے مقدمات احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔
نواز شریف، شہباز اور اسحاق ڈار کا ستارہ گردش میں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ساتھ لگانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی: لاہور سے دادی کے ہمراہ شادی میں شرکت کیلئے آنے والی 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی
-
اسلام آباد سے گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کا واقعہ: اہل خانہ نے اہم انکشافات کردیے
-
’ڈئیر پرائم منسٹر امبانی‘ ایلون مسک کے بیان نے بھارتی سیاست میں ہلچل مچا دی



















































