اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد،راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں بارش ،گرمی کا زور توڑ دیا،مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور دوافراد زخمی ہوگئے۔پنجاب کے شہروں میں کہیں گرج چمک کے ساتھ بار ش ،تو کہیں تیز آندھی نے گرم موسم کو تبدیل کردیا اور گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا،جس پر کئی دن سے جاری شدید گرمی سے بے حال شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ۔صوبے کے متعدد مقامات پر سحری کے وقت بارش اور تیز ہواوں سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ملتان شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش سے موسم بہتر ہوگیا ہے ۔مظفر گڑھ ، وہاڑی ، احمد پور شرقیہ ، اوچ ، ڈیرہ غازی خان، بورے والا، جھنگ ، سرگودھا میں بھی بارش سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔چیچہ وطنی ساہی وال شہراورگردونواح میں آندھی کے بعد موسلادھاربارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔فیصل آباد شہر میں گزشتہ رات گرج چمک کے ساتھ بادل برسے تو خوب ہی برسے اور ہر طرف پانی پانی ہوگیا۔ڈیڑھ گھنٹے تک مسلسل برسنے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔ادھر کارخانہ بازار میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیااور شالیمار ٹاون میں مکان کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔ صوابی ، مردان میں بارش کے بعد روزے دار خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ادھر ملک کے میدانی علاقوں میں بھی ہوائیں چلنے سے گرمی میں کافی حد تک کمی آگئی ہے ۔
اسلام آباد،راولپنڈی سمیت پنجاب میں بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ساتھ لگانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی: لاہور سے دادی کے ہمراہ شادی میں شرکت کیلئے آنے والی 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی
-
اسلام آباد سے گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کا واقعہ: اہل خانہ نے اہم انکشافات کردیے
-
’ڈئیر پرائم منسٹر امبانی‘ ایلون مسک کے بیان نے بھارتی سیاست میں ہلچل مچا دی



















































