کراچی(نیوزڈیسک) نوازحکومت نے انقلاب برپاکردیا.عالمی ادارے بلوم برگ نے پاکستانی معیشت کی ترقی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد تعمیراتی شعبے میں انقلاب برپا کردیا ۔ نج کاری،معاشی بہتری اور اصلاحات کے بعد پاکستان سرمایہ کاری کی بہترین معیشت ہے۔ پاکستان کی معاشی کامیابیوں کی یہ مثال بھارت سے بھی بہتر ہے۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے اقتدار سنبھالنے کے بعد قرضوں کی ادائیگی کا مسئلہ حل ہو ا ۔ تعمیراتی شعبے میں بھی انقلاب برپا ہوا جس کے نتیجےمیں موڈیز ، اسٹینڈرڈز اور پورز نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھا دی۔ اور شرح سود بھی 42سال کی سب سے نچلی سطح پر ہے ۔ بلوم برگ کے مطابق پاکستان نے اصلاحات، نج کاری اور معاشی بہتری میں نئی تاریخ رقم کی اور اب پاکستان سرمایہ کاری کے لیے دنیا کی نظروں سے اوجھل سب سے بہترین معیشت ہے اور 232بلین ڈالر کی معاشی طاقت بن چکا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے باوجود کراچی اسٹاک ایکسچینج نے 12ماہ میں 16فیصد ترقی کی اور اس وقت دنیا کی 10بہترین اسٹاک مارکیٹس میں شامل ہے، سیمنٹ، تعمیرات اور اسٹیل کے شعبوں میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے۔ بڑی بڑی کمپنیاں بھی اپنے آپ کو دوگنا کرنے کی دوڑ میں لگی ہوئی ہیں۔ انفرااسٹرکچر میں حکومتی اخراجات میں 27فیصد اضافہ ہوا، مہنگائی میں کمی اور آمدن میں اضافے سے پاکستانیوں کی قوت خرید بڑھ رہی ہے۔ چین نے پاکستان کو ایک بار پھر بہترین دوست ہونے کا ثبوت دیا اور 45ارب ڈالر کے اقتصادی راہداری منصوبے پر کام شروع کیا۔ کاروباری حلقوں کے مطابق معیشت کے ہر شعبے میں کام تقریبا 3گنا بڑھ گیا ہے جو معاشی ترقی کی بہترین مثال ہے۔لندن کے ایک معاشی ادارے میں کام کرنے والے چیف اکامنسٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی کامیابیوں کی یہ مثال بھارت سے بھی بہتر ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیفٹننٹ کرنل کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا اسی با...
-
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
ہونڈا CD 70 ایکسچینج آفر، پرانی بائیک دیں اور نئی لے جائیں
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا 58 سالہ امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے 34 سالہ عا...
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
ایکنک نے لاہور ، بہاولنگر موٹروے کی منظوری دیدی
-
ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟
-
فیصل آباد،گھریلو جھگڑے پر دادا نے 2 پوتوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا
-
آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فضائیہ کا جدید طیارہ اچانک غائب ہونے کی اطلاعات
-
اسلام آباد کی یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی اور فوجی افسر کی فائرنگ کا واقعہ، عسکری ادارے نے ملوث فوج...
-
انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی کرنسیوں کے نئے نرخ جاری
-
اتنا غصہ آتا ہے تو ایسا بندہ سروس میں اتنا وقت کیسے نکال گیا؟ رائے ثاقب کھرل کا سوال
-
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کردی



















































