اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران فاروق قتل کیس ، وزارت داخلہ اور سکاٹ لینڈ یارڈ میں مذاکرات

datetime 4  جولائی  2015 |

لندن (نیوز ڈیسک) عمران فاروق قتل اور منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، پاکستانی وزارت داخلہ کی خصوصی ٹیم نے سکاٹ لینڈ یارڈ کے حکام سے لندن میں ملاقات کی اور اہم معلومات کا تبادلہ کیا ۔ ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کی قیادت میں پاکستانی وزارت داخلہ کی ٹیم نے لندن میں سکاٹ لینڈ یارڈ کے حکام سےخصوصی ملاقات کی ۔ انہوں نے عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے شواہد سکا ٹ لینڈ یارڈ حکام کے حوالے کئے جبکہ پاکستان میں گرفتار ملزموں کے حوالے سے اہم معلومات بھی فراہم کیں ۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم نے الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے بھی انتہائی اہم شواہد برطانوی حکام کے حوالے کئے ۔ رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی پیشی بھی ہے اس تناظر میں وزارت داخلہ کی ٹیم کی ملاقات اہم تصور کی جا رہی ہے ۔
مزیدپڑھیے:زلزلے کی پیش گوئی کیلئے جانوروں کااستعمال

ذرائع کے مطابق ملزمان کے تبادلے کے حوالے سے بھی وزارت داخلہ کی ٹیم نے تبادلہ خیال کیا ۔ دوسری جانب ایس ایس ساجد کیانی نے والتھم فارسٹ میں ایک تقریب میں شرکت کی جس میں انہیں میئر آف والتھم فارسٹ کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…