منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

نواز شریف کا ریورس انجینئرنگ کے ذریعے میزائل بنانے کا دعویٰ جھوٹا قرار ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کیا کہا ؟قوم کو حقیقت سے آگاہ کر دیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ریورس انجینئرنگ کے ذریعے میزائل بنانے کا دعویٰ جھوٹا قرار دے دیاگیا ۔قومی اخبار جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے نے کہا کہ جب میزائل فائر ہونے کے بعد کسی مقام پر گر جاتا ہے تو

تکنیکی طور پر یہ ممکن نہیں ہوتا کہ ریورس انجینئرنگ کر کے اسے دوبارہ اصل حالت میں لایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ریورس انجینئرنگ ، میزائیل کی فعالیت اور درستی میں کلیدی کردار سافٹ ویئر کا ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ میزائل کا مکمل غیر استعمال شدہ حالت میں دستیاب ہونا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نےمزید کہا ہمارے تمام میزائل مقامی طور پر بنائے گئے جو ایک ٹیم ورک کا نتیجہ تھے۔انہوں نے اپنے دور میں بنائے گئے میزائلوں کی مختصر تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ وہ گائیڈڈ میزائل پروجیکٹ میں چیف کوارڈینیٹر تھے جہاں میزائل کی باڈی اور تمام اہم پارٹس کی تیاری ڈاکٹر اعجاز کھوکھر مرحوم کی ذمہ داری تھی جبکہ ڈاکٹر نسیم خان مرحوم اور ڈاکٹر ہاشمی اس کے سافٹ وئیرکے معاملات کو دیکھتے تھے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل نوازشریف نے دعویٰ کیا تھا کہ 1998 میں امریکی حکومت نے افغانستان پر میزائل برسائے تو انہیں بلوچستان سے ٹام ہاک میزائل ثابت ملا جسے انہوں نے سائنسدانوں کے حوالے کرکے کہا کہ مجھے بالکل ایسا ہی میزائل چاہئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…