پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

کلین اینڈ گرین پاکستان کے بعد ’’سویٹ پاکستان‘‘ منصوبہ متعارف کرانے کا فیصلہ

datetime 25  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے ’’سویٹ پاکستان‘‘ منصوبہ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، وزیراعظم عمران خان بلین ٹری ہنی منصوبے کا جلد افتتاح کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گرین جابز اور مقامی پیداوار کا ایک اور اہم منصوبہ تیار کر

لیا ، کلین اینڈ گرین پاکستان کے بعد سویٹ پاکستان بھی مہم میں شامل کرلیا گیا۔وفاقی حکومت نے مقامی شہد ’’بلین ٹری ہنی‘‘متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، وزیراعظم عمران خان بلین ٹری ہنی منصوبے کا جلد افتتاح کریں گے اس منصوبے کے حوالے سے موسمیاتی تبدیلی،ایرڈیونیورسٹی، نیوٹیک، شہد کی فارمنگ ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے اورمعاون خصوصی ماحولیات ملک امین اسلم نے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا ہے۔روسی اولیو ٹری اور بیری سمیت تین اقسام کے درختوں کی نشاندہی کردی گئی ہے ، معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا کہ سویٹ پاکستان منصوبے کو بلین ٹری سونامی مہم سے لنک کیا جا رہا ہے، بیری کا شہد کندیاں میانوالی کے جنگل سے لیا جائے گا۔ملک امین اسلم نے کاہ کہ جنگلی شہداٹک کے قریب علاقے سے حاصل کیا جائیگا، کوالٹی کنٹرول کے لئے پرائیوٹ سیکٹر میں لیب بنائیں گے۔انھوں نے کہا کہ ورکنگ گروپ بناکر پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا، بلین ٹری ہنی برانڈ کی انٹرنیشنل مارکیٹنگ کی جائے گی ، گلگت، اسکردو سے بھی مخصوص کوالٹی کا بہترین شہد حاصل کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…