اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

لاہور موٹر وے کیس حکومت کے گلے پڑ گیا عابد علی ملہی اور پولیس کے درمیان 3میٹر کا فاصلہ لیکن ملزم پھر بھی کیسے بھاگ نکلا؟اہلکار ہاتھ ملتے رہ گئے

datetime 19  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی )لاہور، ساہیوال، قصور کے بعد ننکانہ صاحب میں بھی پولیس کی بھاری نفری ایک بار پھر ہاتھ ملتی رہ گئی، ملزم عابدعلی ملٰہی ہاتھ نہ آیا۔ ملزم اپنی سالی کے گھر آیا تھا، ساس نے 15 پر عابد سے متعلق اطلاع دی۔

لیکن پولیس 30 منٹ بعد پہنچی تو وہ وہیں موجود تھا، کشور بی بی کے اشارے پر ملزم تین میٹر کے فاصلے سے چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔دریں اثناایف آئی اے نے موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے لاہورموٹروے واقعہ کے مرکزی ملزم عابد علی کے بیرون ملک فرار کے خدشے کے پیش نظر ایف آئی اے کو سفارش کی تھی جس کے بعد ایف آئی اے نے عابد علی کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرلیا۔ایف آئی اے نے ملزم کے کوائف ملک بھر کے ایئرپورٹس اور بارڈر سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر ارسال کردئیے ہیں۔ ملزم کا دوسرا ساتھی شفقت پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے حوالے سے کسی جگہ بھی اطلاع ملے تو فوری طور پر ہیڈ کواٹر اور لاہور پولیس کو آگاہ کیا جائے۔اس سے پہلے پولیس نے عابد کی بیوی بشری بی بی کو گرفتار کرلیا،بشری بی بی قلعہ ستار سنگھ ریڈ میں فرار ہوگئی تھی تاہم اسے مانگا منڈی سے حراست میں لیا گیاہے۔ بشری بی بی نے عابد کے ساتھ دوسری شادی کی تھی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…