پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

حادثے میں دہشتگردی کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا،سعد رفیق

datetime 2  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حادثے میں دہشتگردی کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایسے حادثے عام طور پر دھماکے کی صورت میں ہوتے ہیں، حادثے سے آدھا گھنٹہ پہلے پاکستان ایکسپریس گزری تھی، اس کے ڈرائیور نے کوئی مشکوک بات نوٹ نہیں کی، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں، حادثے کی ابتدائی رپورٹ آج رات تک اور حتمی رپورٹ 72 گھنٹے میں تیار کی جائے گی۔ دوسری جانب ترجمان ریلوے کا بھی کہنا ہے کہ پل پر حادثے سے آدھا گھنٹہ پہلے پاکستان ایکسپریس بحفاظت گزری تھی، حادثے میں تحریب کاری کا عنصر شامل ہونے کا امکان ہے۔ سیکریٹری ریلوے بورڈ آفتاب اکبر نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے ساتھ شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں ،کچھ عرصہ قبل پل کا معائنہ کیا تھا،کوئی نقص سامنے نہیں آیا تھا۔۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…