بدھ‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2026 

سیمنٹ سے لیکر ایندھن ،گھریلو اشیا سے لیکرکاروں تک کی طلب میں اضافہ پاکستان میں تجارتی اورکاروباری سرگرمیوں میں  تیزی آگئی

datetime 15  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد( آن لائن )مالیاتی ڈیٹا اورخدمات فراہم کرنے والی بین الاقوامی ادارہ بلوم برگ نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وبا میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں تجارتی اورکاروباری سرگرمیاں تیزی سے فروغ پارہی ہیں جبکہ سمینٹ سے لیکر ایندھن تک کی فروخت میں اضافہ اورگھریلو استعمال کی اشیا سے لیکرکاروں تک کی طلب میں اضافہ ہواہے اوران اعشاریوں سے ظاہرہورہاہے کہ

ملک میں تجارتی اورکاروباری سرگرمیاں تیزی سے فروغ پارہی ہے۔گزشتہ روزاپنی ایک رپورٹ میں ادارہ بلوم برگ نے کہاہے کہ گزشتہ ہفتے ملک میں کوروناوائرس کے 2900 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ جون میں کوویڈ ۔19کے فی ہفتہ اوسط کیسوں کی تعداد35 ہزارتھی۔پاکستان میں کوروناکے تین لاکھ مریضوں میں سے 96 فیصد صحت یاب ہوئے ہیں۔ٹینجینٹ کیپٹل ایڈوائزرز پرائیوٹ کے چیف ایگزیکٹوآفیسرمزمل اسلم نے بلوم برگ کوبتایا کہ پاکستان کی پش رفت نے سب کوحیران کیاہے،انہوں نے کہاکہ جاری مالی سال میں پاکستان کی معیشت میں 4 سے لیکر5 فیصد تک کی بڑھوتری کاامکان ہے، پاکستان کی حکومت نے بڑھوتری کاہدف2.1 فیصد مقررکیاہے۔بڑھوتری طلب میں اضافہ کی وجہ سے ہورہی ہے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ جولائی 2020 میں سیمینٹ کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 38 فیصداضافہ ہواہے، جولائی میں 4.8 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ہوئی، حکومت کی جانب سے تعمیرات کی صنعت کیلئے دی جانیوالی مراعات اورترغیبات کی وجہ سے آنیوالے مہینوں میں تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اوراس کی وجہ سے سیمنٹ اورتعمیرات میں استعمال ہونے والی اشیا اورسامان کی فروخت میں اضافہ ہوگا۔اگست کے مہینہ میں ملک گیربارشوں کی وجہ سے سیمنٹ کی فروخت کا حجم 3.5 ملین ٹن رہا۔رپورٹ کے مطابق مئی میں لاک ڈائون میں نرمی کی وجہ سے ایندھن کی فروخت میں ریکارڈاضافہ ہواہے جولائی اوراگست 2020 میں ایندھن کی فروخت میں اضافہ کاتسلسل جاری رہا، بجلی کیلئے ایندھن کے استعمال میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جون میں ایندھن کی فروخت میں ریکارڈاضافہ ہوا جبکہ اسی مہینہ میں ایل این جی کی سپاٹ کارگوخریداری کاعمل بحال ہوا۔رپورٹ کے مطابق کاروں کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے، لاک ڈائون کے خاتمہ کے بعد چارماہ میں کاروں کی 10 ہزاریونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ جون 2020 میں مینیوفیکچرنگ کے شعبہ میں مسلسل دوسرے ماہ میں بہتری دیکھنے میں آئی۔اکتوبرسے لیکردسمبر2020 تک کی مدت میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں نمایاں بڑھوتری متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…