پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

متحدہ رہنماو ں سے تفتیش سے متعلق دستاویز لیک ،برطانوی حکومت نے بالآخر اعتراف کرلیا،تحقیقات شروع

datetime 2  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک)برطانوی حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماﺅں سے تفتیش سے متعلق دستاویز لیک ہونے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور ملوث پائے جانے والے اہلکاروں کو فارغ کیا جائے۔ برطانوی اٹارنی جنرل آفس سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ برطانوی ادارے کسی بھی کیس کی معلومات دوسرے ملک یا شخص کو نہ دیں۔ کسی دوسرے ملک کو کسی مقدمے کی معلومات فراہم کرنے سے پہلے حکومت کو عدالت سے اجازت حاصل کرنا ہوگی۔ برطانوی حکومت کے مطابق کسی دوسرے ملک کو معلومات فراہم کرنے سے ملزمان فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ برطانوی اٹارنی جنرل آفس نے حکم دیا ہے کہ پاکستانی میڈیا میں شائع ہونے والی سرکاری دستاویز کے بارے میں تحقیقات کی جائیں جس کے بعد برطانوی حکومت نے دستاویز لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ برطانوی پولیس سکاٹ لینڈ یارڈکا کہنا ہے کہ سرفراز مرچنٹ سے متعلق آنے والی رپورٹ پولیس دستاویزات ہیں۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے سرفراز مرچنٹ سے متعلق آنے والی رپورٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ پولیس دستاویزات ہیں، یہ رپورٹ میڈیا پر آنے سے تحقیقات پر اثر پڑے گا۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…