منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کے انتہائی اہم شہر میں عوام سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور، سرکاری اعداد و شمار میں اعتراف

datetime 10  اگست‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)وفاقی ادارہ شماریات کا آٹے کی قیمت سے متعلق کہنا ہے کہ کراچی کے شہری ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ملک میں آٹے کی قیمتوں کی تفصیلات جاری کردیں گئیں ہیں جس کے مطابق کراچی کے شہری ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا خرید رہے ہیں، کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ریکارڈ 1400 روپے تک پہنچ گیا ہے ۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا پنجاب کے بڑے شہروں کی نسبت مہنگا ہے کراچی میں آٹا لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور بہاولپورسے 540 روپے مہنگا ہے ۔ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں آٹا راولپنڈی اور اسلام آباد کی نسبت 500 روپے تک مہنگا ہے جبکہ کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا حیدرآباد سے 160 روپے مہنگا، سکھر سے 260، کوئٹہ سے 240 روپے مہنگا ہے، خضدار سے300 اور پشاور سے 120 روپے مہنگا ہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہنا ہے کہ کراچی کے بعد پشاور کے شہری سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ پشاور میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1280 روپے میں فروحت ہو رہا ہے، حیدرآباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1240 روپے، سکھر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1140 اور لاڑکانہ میں 1160 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق بنوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1200 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1160، خضدار میں 1100 روپے میں فروخت ہورہا ہے اور لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان اوربہاولپور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے کا ہے۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 900 روپے تک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…