نئی دہلی(آن لائن)بھارتی ریاست کیرالہ کے کوزی کوڈ نامی شہر میں گزشتہ روز ایئر انڈیا ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل کر حادثے کا شکار ہوگیا،حادثے کے نتیجے میں 20افراد ہلاک100سے زائد زخمی ہوگئے جن میں 40افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،طیارہ حادثے کے بعد دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا۔ دبئی سے آنے والا مسافر طیارہ آئی ایکس 1344 بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کوزی کوڈ میں رن وے پر پھسل کر حادثے کا شکار ہوگیا۔طیارے میں 191 افراد سوار تھے ،طیارہ حادثے میں 20 افراد ہلاک 100 سے زائد زخمی ہوگئے،
جن میں 40افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔طیارے میں سوار زیادہ تر مسافرکورونا وباء کی وجہ سے دبئی میں پھنسے ہوئے تھے۔ترجمان ائیر انڈیا کے مطابق خراب موسم کے باعث طیارہ حادثے کاشکار ہوا۔وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ریاست کیرالہ میں مسافر طیاے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور غمزدہ خاندانوں کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی ریاست کیرالہ میں مسافر طیارے کے المناک حادثے پر افسوس کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندانوں کو صبر عطا فرمائے۔