پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی میں بجلی بحران کا ذمہ دار ”کے الیکٹرک“ قرار

datetime 29  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیپرا نے کے الیکٹرک سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کراچی میں بجلی بحران کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دیا گیا ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی میں بجلی بحران پر کے الیکٹرک سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کے الیکٹرک کو بجلی بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کراچی الیکٹرک نے ٹرانسمیشن سسٹم میں بہتری کے لیے پیسہ نہیں لگایا، کے الیکٹرک نے تقسیمی و ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے مناسب سرمایہ کاری نہیں کی اور سرمایہ کاری نہ کرنے کے باعث کے الیکٹرک کی سروسز کا معیار متاثر ہوا۔نیپرا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بحران کے دوران کے الیکٹرک نے پیداواری وسائل استعمال کرتے ہوئے سسٹم میں بجلی شامل کی، پیداوار 2500 سے 2700 میگاواٹ کرنے سے ٹرپنگ اور بریک ڈاو¿ن ہوئے جس کے باعث نظام بیٹھ گیا، سسٹم میں خرابی اور ٹرپنگ کے باعث کئی علاقوں میں پورا دن بجلی نہیں ملی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی الیکٹرک کی جانب سے فیڈرز کے کم اور زیادہ نقصان کے درجے بنائے گئے ہیں جس کے تحت بہت زیادہ نقصان والے فیڈرز پر ساڑھے 7 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا پلان ہے اور ایسے فیڈرز پر دن میں صرف 2 گھنٹے بجلی دی گئی۔نیپرا رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے کراچی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جس میں صارفین اور انتظامیہ سے بھی ملاقاتیں کی گئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی الیکٹرک سے متعلق حتمی رپورٹ تیار کی جارہی ہے جس کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ہفتے شدید گرمی میں کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ کی گئی جب کہ نظام بیٹھنے کے باعث متعدد علاقے 3 سے 4 روز تک بجلی سے محروم رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…