جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

ماڈل ٹاو¿ن قتل عام کا منصوبہ وزیراعظم ہاو¿س میں بنا، طاہرالقادری

datetime 29  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاو¿ن قتل عام کا منصوبہ وزیراعظم ہاو¿س میں بنا اور منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے وزیراعلی شہبازشریف کی ڈیوٹی لگائی گئی۔لاہور میں اپنی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے قتل عام کی سرپرستی اپنے ہاتھ لے رکھی ہے، قتل کرنے والے پولیس کے لوگ ہوں گے اور تفتیش بھی وہی پولیس کرے گی تو مظلوموں کو انصاف نہیں مل سکتا، سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر حکومت اور پولیس کی بنائی گئی جے آئی ٹی کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں جس نے قتل کا حکم دیا تھا اس کی تلاش پر جے آئی ٹی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاو¿ن سانحے پر ذمے داروں کو گرفتارکیا ہوتا توڈسکہ واقعہ پیش نہ آتا، حکمرانوں نے پولیس کو قتل عام کا لائسنس دے دیا ہے اور کیا عوام وہ دن دیکھیں گے کہ حکمران اگر قتل کرائیں تو وہ بھی جیل جا سکیں۔سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو بتانا چاہتاہوں کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی جگہ کھڑا ہوں اور وہ سن لیں ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے اور انہیں تختہ دار تک پہنچانے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کرنے والوں سے کہتا ہوں کہ یہاں بھی 14 لاشیں انصاف کی منتظر ہیں جب کہ پنجاب کے عوام منتظر ہیں کہ اس صوبے میں آپریشن کب شروع ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…