اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

بی بی سی رپورٹ ،برطانیہ سے الطاف حسین کی سرگرمیوں پر پابندی کی درخواست کا امکان

datetime 25  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بی بی سی کی رپورٹ کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال پر غور کیلئے آج وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہو گا۔ حکومت پاکستان برطانیہ سے الطاف حسین کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کی درخواست کیلئے مراسلہ لکھنے کا فیصلہ بھی کر سکتی ہے۔ نجی ٹی ویکے مطابق بی بی سی کی ایم کیو ایم کے حوالے سے رپورٹ شائع ہونے کے بعد وزارت داخلہ نے صورتحال پر غور کیلئے اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں یہ اہم فیصلہ بھی متوقع ہے کہ حکومت پاکستان برطانیہ سے الطاف حسین کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کی درخواست کیلئے مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ برطانیہ سے انٹیلی جنس شیئرنگ کے حوالے سے وزیر داخلہ پہلے بھی اشارہ دے چکے ہیں۔ اجلاس کے بعد وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی جانب سے وزیراعظم کو بریفنگ بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت داخلہ نے بی بی سی کی رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے کراچی رینجرز اور ایف آئی اے سے معاملے کی تحقیقات کروائی جائیں گی جبکہ خفیہ ادارے بھارت سے معاونت اور تربیت حاصل کرنے کے الزامات کی الگ سے تحقیقات کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…