جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

شاہ سلمان نے مشکل وقت میں پاکستانیوں کو تنہا نہ چھوڑا، ایسا زبردست کام جس نے پوری قوم کے دل جیت لئے

datetime 26  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)سعودی فرما نرواشاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے امداد کے مستحق افراد میں سولہ کروڑ 61 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی تقسیم لاہور سے شروع ہو گئی ہے۔

پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے معاشی مسائل کا شکار پاکستان کے عوام کی مدد کے لئے سعودی عرب ان کے شانہ بشانہ ہے اورکھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل راشن بیگز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، حکومت پنجاب ، مقامی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے تعاون سے لوگوںکے گھروں تک پہنچائے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں شاہ سلمان کے فلاحی ادارے کے ترجمان کے مطابق پانچ ٹیمیں راشن کی تقسیم کے امور کی نگرانی کررہی ہیں اور ہر راشن بیگ 10 کلو آٹا، پانچ کلو چینی ، پانچ کلو چاول، پانچ لیٹر کنگ آئل ، دو کلو خشک دودھ آدھا کلو چائے کی پتی ، ایک کلو جوس پاوڈر ، دو کلو کھجوریں شامل ہیں اور اس راشن پیکج سے پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔ شاہ سلمان کے فلاحی ادارے کی طرف سے ماہ صیام کے موقع پر اور بلخصوص کورونا سے متاثرہ غریب افراد میں راشن کی تقسیم سے اس وقت گھر وں تک محدود رہ کر مالی آمدنی سے محروم افراد کی مددہو سکے گی اور راشن کی شفاف انداز میں تقسیم یقینی بنانے کے لئے ادارے کے نمائندے خود گھر گھر جاکر راشن تقسیم کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…