کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں جان لیوا گرمی سے مرنے والوں کی تعداد 780 سے بڑھ گئی ہے جبکہ اندرونِ سندھ بھی 20 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔سندھ حکومت نے صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کی ہوئی ہے اور انتظامیہ کو متاثرین کے علاج کے لیے طبی عملے اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کے احکامات دیے گئے ہیں۔صوبہ سندھ کے وزیرِ اعلیٰ قائم علی شاہ کے اعلان کے بعد گرمی کی شدت کی وجہ سے بدھ کو کراچی سمیت صوبے بھر میں دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہیں تاہم ہسپتال اور بنیادی خدمات کی فراہمی کے ادارے کام کرتے رہیں گے۔صوبائی محکم? صحت کے حکام کے مطابق گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے منگل کو مزید تین سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔کراچی میں چار دن کے دوران گرمی کی شدت سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 781 تک پہنچ گئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ پی ٹی وی کے مطابق صرف ٹھٹھہ میں گرم موسم کی وجہ سے 21 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اندرون سندھ میں جیکب آباد، شکارپور اور لاڑکانہ میں بھی آٹھ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔جناح ہپستال کے شعب? ہنگامی امداد کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی نے منگل کی شب بی بی سی اردو کے رضا ہمدانی کو بتایا کہ جناح ہسپتال میں مرنے والوں کی تعداد 279 ہو چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’اب بھی دس افراد کی حالت تشویشناک ہے اور ایمرجنسی اور دیگر وارڈز میں کْل مریضوں کی تعداد 160 ہے۔‘دوسری جانب سول ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مظفر حسین نے بی بی سی کو بتایا کہ سول ہسپتال میں ہلاکتوں کی تعداد 93 ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ عباسی شہید ہپستال میں 131 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ لیاقت نیشنل ہسپتال میں 67 افراد دم توڑ گئے۔منگل کو شہر کے درج? حرارت میں کچھ کمی دیکھی گئی تاہم اس کے باوجود ہسپتالوں میں متاثرین کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔نامہ نگار ریاض سہیل نے بتایا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان انور کاظمی کے مطابق سنیچر سے منگل تک سرد خانے میں 500 سے زیادہ لاشیں لائی گئیں اور یہ تعداد مردہ خانے میں لاشیں رکھنے کی گنجائش سے کہیں زیادہ تھی۔ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں کبھی بھی اتنی بڑی تعداد میں لاشیں مردہ خانے میں نہیں لائی گئیں۔گرمی سے اتنے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے بعد پاکستان کے وزیرِ اعظم نواز شریف نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کو ہنگامی بنیادوں پر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق وزیراعظم کے احکامات پر پی ڈی ایم اے سندھ اور صوبائی محکم? صحت کے تعاون سے صوبے بھر میں سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں’ہیٹ سٹروک سینٹرز‘ قائم کرنے کے علاوہ گرمی اور لْو کا شکار افراد کے لیے متعلقہ ادویات کا ذخیرہ کیا جا رہا ہے۔
این ڈی ایم اے نے اپنے صوبائی ادارے کو گرمی کی اس لہر سے متاثرہ افراد کے لیے ایک ہنگامی ہیلپ لائن شروع کرنے کا بھی حکم دیا ہے تاکہ عوام کو حفاظتی اقدامات کے بارے میں مطلع کیا جا سکے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج اور رینجرز نے گذشتہ دو دن کے دوران صوبے بھر میں چھاؤنی کے علاقوں میں پہلے ہی ہیٹ سنٹر قائم کر دیے ہیں جہاں متاثرین کو علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
کراچی سمیت سندھ میں گرمی سے ہلاکتیں 800 سے زیادہ ہو گئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لاہور: چلڈرن اسپتال کی پارکنگ سے ڈاکٹر کی لاش ملنے کا معمہ حل، ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات
-
مشہد میں دو دن (آخری حصہ)
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری
-
ایران نے انسانی ہمدردی پر آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت کی اجازت دے دی
-
ایرانی پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا اعلان
-
3 دن سے لاپتہ چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر کی لاش گاڑی سے برآمد، ہسپتال میں خوف و ہراس
-
راولپنڈی میں زیادتی کا شکار ہونے والی 15 سالہ طالبہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ، پولیس نے ملزم کو گرفتار...
-
پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں کمی کی کہانی خواجہ سعد رفیق منظرعام پر لے آئے
-
غیرت کے نام پر بہن اور مبینہ آشنا ہلاک، بھائی سمیت تین ملزمان گرفتار
-
کراچی کنگز میں شامل متحدہ عرب امارات کے 2 کھلاڑیوں کو امارتی کرکٹ بورڈ نے وطن واپس بلالیا
-
اپنی بیوی سے علیٰحدگی کی افواہوں پر کرکٹر امام الحق کا رد عمل سامنے آگیا
-
مارکیٹیں کس وقت بند ہوں گی؟ بڑی خبر آگئی
-
وزیراعلی نے موٹر سائیکل مالکان کے لیے پیٹرول سبسڈی کی تفصیلات جاری کر دیں
-
ایران کے پاس 48 گھنٹے باقی ہیں، کوئی معاہدہ کر لے یا آبنائے ہرمز کھول دے، ورنہ اس پر قیامت ٹوٹ پڑے...



















































