اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی میں چوتھے روز بھی شدید گرمی، جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی

datetime 23  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی میں جاری بدترین گرمی کی لہر کے دوران گزشتہ 4 روز میں حبس اور لو لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار سے بھی تجاوز کرگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بدترین گرمی اور لو کی وجہ سے موت کا رقص جاری ہے اوراس وقت بھی ہیٹ اسٹروک اورڈائریا سے متاثرہ سیکڑوں متاثرہ مریض جناح، سول اسپتال،عباسی اسپتال اور لیاری اسپتال سمیت دیگر سرکاری ونجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جناح اسپتال کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اسپتال میں مزید مریضوں کو داخل کرنے کی گنجائش نہیں اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے متاثرہ عزیزوں کو کسی دوسرے اسپتال لے جائیں۔دوسری جانب ایدھی فاو¿نڈیشن کے ترجمان کے مطابق ایدھی سرد خانے میں3 روز کے دوران 400 سے زائد میتیں لائی گئیں جن میں زیادہ تر ضعیف العمر افراد اورخواتین شامل ہیں، ایدھی سرد خانے کے حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر افراد محض غسل اور کفن کی غرض سے ہی میت لائے اور چند گھنٹے میں ہی واپس لے گئے جبکہ ایک بڑی تعداد نے اپنے پیاروں کی میتوں کو سرد خانے میں رکھوا دیا ، کہیں بجلی کی عدم فراہمی، کہیں پانی کا بحران، کہیں برف ناپید ہونا مسئلہ ہے اور کسی کے رشتے دار بیرون شہر سے آنے ہیں۔ خدمت خلق فاو¿نڈیشن حکام کے مطابق ان کے پانچوں سرد خانے بھر چکے ہیں اور کسی میں بھی مزید میت رکھنے کی گنجائش نہیں، مجموعی طور پر پانچوں سرد خانوں میں250 سے زائد میتیں رکھوائی گئیں ، اس کے علاوہ مختلف فلاحی اور دیگر تنظیموں کے تحت شہر میں چھوٹے چھوٹے سرد خانے قائم ہیں جہاں میتوں کو محفوظ رکھنے کے انتظامات ہیں جہاں ایک اندازے کے مطابق 100 میتوں کو لایا گیا۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…