ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک میں کورونا سے 50 ہلاکتیں، کیسز کی مجموعی تعداد 3278 جانتے ہیں کس صوبے میں مرنیوالوں کی تعداد سب سے زیادہ ہوگئی؟‎

datetime 6  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 50ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 3157 تک جاپہنچی ہے۔ خیبر پختونخوا 16ہلاکتوں کیساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

دریں اثنا گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چین کے ڈاکٹروں اور ماہرین کے وفد نے ملاقات کی جس میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے دو طرفہ تعاون اورمشترکہ کاوشوں کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔چینی میڈیکل ٹیم نے کورونا وباکی روک تھام کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت کے موثر اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے پنجاب حکومت کے حفاظتی اقدامات اور علاج معالجہ کے طریقہ کار کوموثر قرار دیا۔اس موقع پر چینی وفد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے حکومت کے اقدامات موثر ثابت ہورہے ہیں، عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فوری اور تیز رفتاری سے صحیح سمت میں اقدامات کئے ہیں، عوام کے تحفظ کے لئے یہ اقدامات قابل تحسین ہیں۔ ملاقات کے دوران چینی ڈاکٹروں اور چیف نرس نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے اپنے مشاہدات بیان کئے اور تجربات بھی بتائے۔ چینی ڈاکٹروں اور ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کورونا وائرس کا پھیلاؤ جلد ازجلد اور کم سے کم جگہ پر روکا جائے، چینی ڈاکٹر مامنگ ہوئی کے مطابق گرمی میں بھی کورونا وائرس کے پھیلنے کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔چینی وفد کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلے کورونا وائرس سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، کم ازکم 28دن کے لئے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے جس کے بعد محتاط انداز میں مرحلہ وار پابندیاں نرم کی جانی چاہئیں۔

کورونا وائرس کے شکار مریض کو گھر میں رہنے کی بجائے اسپتال /قرنطینہ مرکز میں آنا چاہیے، مریض کی جان بچانے کے لئے انتہائی ناگزیر صورت میں پلازمہ کا استعمال مفید ثابت ہواہے۔چینی ماہرین نے بتایا کہ متاثرہ مریض کیلیے 3اینٹی وائرل ادویات کا استعمال مفید ثابت ہوا، بعض اوقات کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں اور زیادہ قوت مدافعت رکھنے والے افراد جلد صحت یاب ہوجاتے ہیں۔ معمر افراد اور دیگر بیماریوں میں مبتلا لوگوں کے لئے کورونا وائرس خطرناک ہوسکتا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے چینی ڈاکٹروں اور چیف نرس کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی پر اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا چین قابل اعتماد دوست ہے،جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ نبھایا ہے۔ چین نے کورونا وائرس پر کم ازکم وقت میں قابو پا کر قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔ کورونا سے بچاؤ اور سدباب کے لئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ کورونا کی وباء￿ پر قابو پانے کے لئے چین کا ماڈل دنیا کے لئے ایک نئی مثال ہے۔ چینی ڈاکٹروں کے مشورے اور سفارشات پر عمل کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…