اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

بجلی بندش کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاج ، مظاہرے، حکومت مخالف نعرے بازی

datetime 22  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی بندش پر لوگ سراپا احتجاج ، ملتان میں گرمی کے ستائے شہریوں نے سڑک بلاک کر دی ، فیصل آباد میں مظاہرین بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر پھٹ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی ہے۔ بجلی کی بندش کے خلاف مختلف شہروں میں گرمی کے ستائے شہری مظاہرے کرنے لگے۔ ملتان میں ممتاز آباد کے مکینوں نے میپکو کے خلاف وہاڑی روڈ پر احتجاج کیا اور سڑک کو ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا۔ فیصل آباد کے علاقہ مدن پورہ میں بھی بجلی کی بندش کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ فیصل آباد میں مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلائے اور شدید نعرے بازی کی۔ منچلے احتجاج کے دوران گدھا بھی ساتھ لے آئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ نے جینا محال کر دیا ہے۔ ٹنڈو الہ یار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ہڑتال کی گئی ہے۔ تمام مارکیٹیں اور بازار بند ہیں۔ نوشہرہ میں بھی لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف مقامات پر شہریوں نے احتجاج کیا۔ مشتعل مظاہرین نے پبی نوشہرہ روڈ اور مردان پشاور روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ سکھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں کا کفن پوش احتجاج ، سیپکو حکام کے خلاف نعرے بازی ، دو افراد کفن پہن کر سیپکو کی میتیں بن گئے۔ سکھر کے علاقے سائیٹ ایریا کے مکینوں نے علاقے میں بجلی کی کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف کفن پہن کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے با زی کی۔ اس موقع پر مظاہرین میں سے دو افراد زمین پر لیٹ کر سیپکو کی علامتی میت بن گئے۔ مظاہرین نے بتایا کہ ان کے علاقے میں اعلانیہ کے ساتھ کئی کئی گھنٹے اس سخت گر می کے موسم میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی کی جا رہی ہے۔ خصوصن رمضان المبارک میں تو چوبیس گھنٹے میں سے چار گھنٹے بھی بمشکل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…