اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی سمیت سندھ میں بجلی لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہے : عابد شیر علی

datetime 22  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)عابد شیر علی نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری پیپلزپارٹی پر ڈال دی ، کہتے ہیں کے الیکٹرک کو چھ سو پچاس میگاواٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں ، خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت لوڈ مینجمنٹ کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق دو روز پہلے لوڈ شیڈنگ بڑھنے پر معذرت کرنے والے عابد شیر علی بجلی بحران پر ذمہ دار قرار دینے پر پھٹ پڑے ، کہتے ہیں کوئی چراغ نہیں رکھا جسے رگڑنے سے بجلی بحران ختم ہو جائے گا۔ ٹرانسفارمر اڑنے کی ذمہ داری بھی ان پر ڈال دی جاتی ہے ، کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی ذمہ داری پیپلزپارٹی ہے ، وفاقی وزیر نے کہا کہ کے الیکڑک کو 650 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ کے الیکٹرک کے ساتھ غلط معاہدہ کیا گیا ، کے الیکٹرک نے بجلی فراہمی کے معاہدے کی تجدید نہیں کی ، انہوں نے کے الیکٹرک ٹھیک کرنے کے لیے الطاف حسین کو بلانے کا مشورہ بھی دے دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلٰی کے پی کے کی مرضی سے وہاں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ، کے پی کے کی حکومت کو لوڈ کا پورا کوٹہ ملتا ہے ، صوبائی حکومت خود لوڈ مینجمنٹ کرتی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اس وقت پونے سات لاکھ ٹرانسفارمرز تبدیل کرنے ضروری ہیں ، ایک ٹرانسفارمر تبدیل کرنے میں 12 گھنٹے لگتے ہیں۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…