بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

رینجرزاورنیب کی کارروائیوں سے سندھ حکومت اور سرکاری افسران کی نیندیں اڑ گئیں

datetime 22  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سندھ میں رینجرز اور نیب کی کارروائیوں کے بعد سرکاری افسران اور سندھ حکومت کی نیندیں اڑ گئی جب کہ وزیراعلی سندھ کی انسپکشن ٹیم کے سربراہ عبدالسبحان میمن اور سابق چیف سیکرٹری غلام علی شاہ نے نیب کی کارروائیاں رکوانے کے لئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی انسپکشن ٹیم کے سربراہ عبدالسبحان میمن کی جانب سے نیب انکوائری روکنے کے لئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں اخبارات کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ نیب نے میرے خلاف زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی انکوائری شروع کردی ہے اور خدشہ ہے کہ نیب انہیں گرفتار کرلے گی اس لئے نیب کو کارروائی سے روکا جائے۔ عدالت نے چیئرمین نیب اور دیگر کو 29 جون کے لئے نوٹسز جاری کردیئے۔دوسری جانب نیب انکوائری سے پریشان سابق چیف سیکرٹری سندھ غلام علی شاہ نے بھی نیب کارروائی روکنے کے لئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرادی گئی ہے جس میں انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پہلے ہی ان کے خلاف نیب کو کسی بھی غیرقانونی اقدام سے روکنے کی ہدایت کی ہے اس لئے نیب کو کارروائی سے روکا جائے۔ذرائع کے مطابق زمینوں کے معاملات اور کرپشن کے خلاف نیب اور رینجرز کی کارروائیوں پر سندھ حکومت نالاں ہے اور خاص طور پر رینجرز کے چھاپوں سے پریشان سندھ حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل آفس کو قانونی راستہ نکالنے کی ہدایت کردی جس پر قانونی ماہرین نے صوبائی حکومت کو رائے دی ہے کہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت رینجرز کو کارروائیوں سے نہیں روکا جاسکتا، صوبائی حکومت نے خود رینجرز کو پولیس کے اختیارات دیئے ہیں اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لئے رینجرز کو چھاپوں کا اختیار حاصل ہے جب کہ رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت 15 جولائی کو ختم ہورہی ہے۔ قانونی ماہرین نے سندھ حکومت کو نیب کے چھاپوں سے چھٹکارے سے متعلق قانونی پوزیشن سے آگاہ کردیا اورحکومت کو مشورہ دیا ہے کہ نیب کی کارروائیوں سے بچنے کے لئے حکومت اپنا احتساب بل لائے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…