اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی ،قیامت خیرگرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 1000تک جاپہنچی

datetime 22  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)شہر قائد میں قیامت خیز گرمی اور بدترین لوڈشیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 تک جا پہنچی ، ہسپتالوں میں میتوں کے رکھنے کے لئے جگہ کم پڑ گئی۔ ایدھی انتظامیہ کی جانب سے اب تک ساٹھ لاوارث لاشوں کی تدفین کی گئی ، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہر کے ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کو شدید گرمی اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے ایسا لپیٹ میں لیا کہ شہریوں کی جان ہی لے لی۔ سن سٹروک اور گرمی لگنے کے باعث لوگوں کو ہسپتال لایا گیا جہاں آنے والے دم توڑ گئے۔ بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے بعد شہر کے مختلف سردخانوں میں میتوں کیلئے جگہ کم پڑگئی۔ کراچی میں درجہ حرارت مسلسل چالیس ڈگری کو عبور کر رہا ہے جبکہ گرمی کی شدت میں کمی نہیں آ رہی۔ جناح ہسپتال میں 85 ،عباسی شہید ہسپتال میں 26 ، جنرل ہسپتال میں 9 ، سول ہسپتال میں چھ افراد دم توڑ گئے۔ ان میں سے زیادہ تر کی موت حبس ، لو لگنے اور ہیٹ سٹروک کے باعث ہوئی۔ ہسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے گرمی کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے درجنوں افراد روزے سے تھے جبکہ ضعیف العمر افراد بھی شدید گرمی کی وجہ سے دم توڑ گئے۔ جناح ہسپتال کے شعبہ حادثات کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمال کا کہنا تھا بیشتر افراد مردہ حالت میں ہسپتال لائے گئے جنہیں نمکیات اور پانی کی شدید کمی تھی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب احمد صدیقی نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہر بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام عملے کو چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…