اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

آصف زرداری نے وزیراعظم کو خط لکھ ڈالا

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)بجلی لوڈشیڈنگ کی صدائیں سندھ اسمبلی تک پہنچ گئیں، ارکان سندھ اسمبلی بھی پھٹ پڑے۔ آصف زرداری نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم کو خط لکھ ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ کا آغاز سندھ کے شہروں اور دیہات تک پھیل گیا ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومت اور حز ب اختلاف کے ارکان بجلی کی لوڈشیڈنگ پر پھٹ پڑے۔قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار نے کہا کہ رمضان کے پہلے روز شہریوں نے اندھیرے میں سحری کی، عوام کا کوئی پراسان حال نہیں ہے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے حکومت سے سوال کیا کہ کیا حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا معاملہ واپڈا حکام تک پہنچایا یا نہیں جس پر صوبائی وزیر خزانہ و توانائی مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے تو کئی خطوط لکھے ہیں۔اب آصف زرداری نے بھی وزیر اعظم کو اس سلسلے میں خط لکھا ہے۔ ارکان سندھ اسمبلی نے کہا کہ ایک طرف کراچی کا 70 فیصد علاقہ لوڈشیڈنگ کا شکار ہے تو دوسری طرف سندھ کے ہزاروں دیہات کی بجلی کاٹ دی گئی ہے جو سندھ کے عوام پر بڑا ظلم ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…