بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

سلطان قمرصدیقی کا لیاری گینگ وار کی رقم ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک بھجوانے کا اعتراف

datetime 20  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رینجرز کی حراست میں وائس چیئرمین فش ہاربراتھارٹی سلطان قمر صدیقی نے دوران تفیش اہم انکشافات کئے ہیں جب کہ انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ لیاری گینگ وار کے کارندوں کی رقم ہنڈے کے ذریعے بیرون ملک بھجواتے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ سلطان قمر صدیقی نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ لیاری گینگ وار کے کارندوں کی رقم ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک بھجواتے تھے جب کہ یہ رقم لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ تاج محمد تاجو تاجروں کو اغوا کر کے حاصل کرتا تھا اور انہوں نے ایک ارب روپے سے زائد رقم ہنڈی کے ذریعے دبئی اور ملائشیا منتقل کی ہے۔رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم سلطان قمرصدیقی انتہائی ہوشیار اور چالاک ہے جس نے گینگ وار کے ملزمان سے رابطے کے لئے کبھی فون یا لینڈ لائن نمبر استعمال نہیں کیا بلکہ رابطے کے لئے وہ کبھی خود ان کے پاس جایا کرتے ہوئے پرچیاں فراہم کرکے تاجروں کے اغوا سے متعلق انہیں آگاہ کرتے۔دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ ملزم سلطان قمرصدیقی کے اثاثوں میں ایک اسلحہ کی دکان، بنگلہ، 4 لگژری فلیٹس اور کار شورومز ہیں جن کی مالیت 70 کروڑ روپے بنتی ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…