اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

عابد شیر علی نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قوم سے معذرت کرلی

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے پہلے روزے صارفین کو پیش آنے والی مشکلات پر معذرت کرلی ، کہتے ہیں سحر و افطار کے دوران کوئی صنعت چلتی پائی گئی تو افسروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر سحری کے وقت فیسکو ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے میڈیا کو یکم رمضان کو بجلی کی بندش کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمعہ کو بجلی کی ڈیمانڈ 21 ہزار 5 سو میگاواٹ تھی ، سسٹم میں 16 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی ، زیادہ بوجھ ڈالا جاتا تو ہوسکتا ہے ، پورے ملک میں بلیک آو¿ٹ ہوجاتا۔ وزیر مملکت نے پہلے روزے لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش کی جائے گی کہ آنے والے دنوں میں ایسا نہ ہو۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سحر و افطار کے وقت کوئی صنعت چلتی پائی گئی تو افسران کے خلاف کارروائی ہو گی۔ کے الیکڑک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ کراچی کافی حد تک اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔ وزیر مملکت نے فیسکو ہیڈکوارٹر میں ہی سحری کی اور بعد میں کنٹرول روم اور شکایات سیل کا دورہ بھی کیا۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…