اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 19 ہری پور میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا ، مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی عمرایوب کی کامیابی کو ان کے حریف راجہ عمر زمان نے چیلنج کیا تھا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے راجہ عامر زمان کی نظر ثانی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا اور این اے 19 ہری پور میں دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔ 2013 کے انتخابات میں تحریک انصاف کے راجہ عامر زمان نے مسلم لیگ نون کے امیدوار عمر ایوب خان کو شکست دی تھی تاہم عمر ایوب کی انتخابی عذرداری پر الیکشن ٹریبونل نے حلقے کے سات متنازع پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا۔ دوبارہ پولنگ میں عمر ایوب 622 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے جس پر عامر زمان نے ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ، تاہم سپریم کورٹ نے ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا جس پر عامر زمان نے نظر ثانی درخواست دائر کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد نظر ثانی کی درخواست منظور کرلی اور حلقے میں دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا۔ تین رکنی بینچ نے عمر ایوب سے اب لی گئی تنخواہ بھی واپس لینے کا حکم بھی دیا ہے۔
سپریم کورٹ کا این اے 19 ہری پور میں دوبارہ الیکشن کا حکم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیفٹننٹ کرنل کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا اسی با...
-
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
ہونڈا CD 70 ایکسچینج آفر، پرانی بائیک دیں اور نئی لے جائیں
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا 58 سالہ امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے 34 سالہ عا...
-
ایکنک نے لاہور ، بہاولنگر موٹروے کی منظوری دیدی
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
فیصل آباد،گھریلو جھگڑے پر دادا نے 2 پوتوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا
-
آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فضائیہ کا جدید طیارہ اچانک غائب ہونے کی اطلاعات
-
اسلام آباد کی یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی اور فوجی افسر کی فائرنگ کا واقعہ، عسکری ادارے نے ملوث فوج...
-
انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی کرنسیوں کے نئے نرخ جاری
-
حذیفہ رحمان نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور نورین نیازی کی ملاقات میں گفتگو بارے تفصیلات بتا دیں
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر آج تہران کا دورہ کریں گے
-
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کردی



















































