اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

خدارا میرا پلاٹ میری بہو کے نام کیا جائے ، اس پر کس بااثر شخصیت نے قبضہ کیا ہوا ہے ؟ لینڈ مافیا کی حمایت حکومت میں موجود کون لوگ کر رہےہیں خاتون نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کر دیا

datetime 19  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،اٹک(آن لائن)لینڈ مافیا کے خلاف اندرون و بیرون ممالک سے وزیر اعظم سیٹزن پورٹل پر شکایات کے انبار لگ گئے ہیں ،پورٹل پر شکایات کی فارورڈنگ فاسٹ مگر نتیجہ صفر ملنے لگا،مافیا کو مافیا کی حمایت نے وزیر اعظم کے ویژن کو گہنانا شروع کر دیا۔معلومات کے مطابق برطانیہ سے یاسمین بی بی نے پورٹل پر التماس کی ہے کہ 2015میں انکے شوہر کی وفات کے بعد اٹک کے

لینڈ مافیا ملک طاہر اعوان نے انکے قیمتی پلاٹ پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی اور اس سلسلہ میں انہوں نے انکے کزن تیمور کو دبانے کے لیے اپنا اثر رسوخ استعمال کر کے مقدمہ کا اندراج کروا دیا،اور بی بی یاسمین نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ ان کا پلاٹ جوکہ دارلسلام اٹک میں واقع ہے میری بہو سمیرا بی بی کے نام کر دیا جائے ۔واضع رہے کہ مذکورہ قبضہ مافیا کے خلاف ایک اور خاتون کرنل ریٹائرڈ خالد کی بھی قیمتی زمینوں پر ہاتھ صاف کر لیے او ر کئی برس بیت گئے کہ مذکورہ خاندان بھی انصاف کے لیے دربد ر ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک طاہر اعوان کی حمایت موجودہ حکومت کے بااثر مشیر اوورسیز کے قریبی رشتہ دار کر رہے ہیں جس کے باعث انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…