پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

’’مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ، اتحادی ہاتھ سے نکلنا شروع ‘‘ جو تحریک انصاف کو حکومت میں لائے تھے وہ اب کس کوشش میں لگ گئے ہیں ، تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

datetime 14  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) پیپلزپارٹی سندھ کے صدر و صوبائی مشیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ وفاق سے اتحادی نہیں سنبھالے جاتے تو ملک کیا چلائینگے.  اب ملک بھر کی عوام تبدیلی اور یوٹرنی حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔ملک میں فوری طور پر قبل از وقت انتخابات کرواکر عوام کو جمہوری حکومت منتخب کرنے کا موقع دیا جائے۔ دائود یونیورسٹی کے ساتویں کانووکیشن میں شرکت کے بعد  میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ ایم کیو ایم کو عوام کے سامنے جواب دے ہونا پڑے گا۔ کیا وہ صرف وزارتوں کے لئے وفاقی حکومت میں ہیں۔ ایم کیو ایم نے سندھ حکومت میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے۔ہم نے کہا تھا کہ سندھ کے ساتھ وفاقی حکومت کی زیادتیاں ہیں، اس لئے  مل کر کام کرنے سے  وفاقی حکومت کے گھر جانے کے بعد وہ زیادتیاں درست ہونگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل کوئی بھی عوام کے ساتھ دھوکہ دہی نہ کرے۔اگرایم کیوایم صرف بلدیاتی انتخابات کے لئے عوام کوبیوقوف بنارہی ہے تو یہ غلط بات ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ۔ وفاقی حکومت اور ان کے  اتحادیوں میں رفٹ اور ناراضگیاں بڑھ گئی ہیں۔ اب تو وفاق سے اتحادی نہیں سنبھالے جاتے تو ملک کیا چلائینگے.  اب ملک بھر کی عوام تبدیلی. اور یوٹرنی حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔  سلیکٹیڈ کو جوحکومت میں لائے تھے اب وہ ہی انہیں ہٹاناچاہتے ہیں رہے ہیں کیوں ہٹارہے ہیں ان سے پوچھیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ کر رکھی ہے،  پیٹرول بجلی گئس سمیت کھانے پینے کی اشیا  مہنگی سے مہنگی تر ہو رہی ہیں۔ ملکی معیشت کو درست کرنے کا یہ طریقہ نہیں کہ مہنگائی کی مد میں عوام کی کمر توڑ دی جائے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…