کراچی (این این آئی)رواں سال کا پہلا چاند گرہن 10 اور 11جنوری کی درمیانی شب کو ہوگا،پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن رات دس بج کر 8 منٹ پر شروع ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق
چاند کو مکمل گرہن 12 بج کر 10منٹ پر لگے گا جو رات2 بج کر 11 منٹ پر ختم ہوگا۔ چاند کو گرہن جزوی طور پر لگے گا۔اس گرہن کو وولف چاند گرہن کا نام دیا گیا ہے، جو ایشیائی ممالک، یورپ، آسٹریلیا اور افریقہ میں دیکھا جاسکے گا۔ چاند گرہن کچھ ہفتہ قبل ہونے والے سورج گرہن کا تسلسل ہے۔ڈائریکٹر اسپا ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔ ڈائریکٹر اسپا کا مزید کہنا تھا کہ 10 اور 11 جنوری کی شب مطلع جزوی ابر الود رہنے کا امکان ہے۔امریکی ممالک میں چاند گرہن کے نظارے نظر نہیں آسکے گے، اس کیلئے امریکیوں کو جولائی کا انتظار کرنا پڑے گا، جب وہ تھنڈر چاند گرہن کا نظارہ کریں گے۔چاند گرہن کبھی جزوی ہوتا ہے اور کبھی پورا کیونکہ یہ اس کی گردش پر منحصر ہوتا ہے، چونکہ زمین اور چاند دونوں سورج سے روشنی حاصل کرتے ہیں اس لیے زمین سورج کے گرد اپنے مقررہ مدار پر گھومتی ہے اور چاند زمین کے گرد اپنے مدار پر گھومتا ہے۔چاند اور زمین کا سایہ سورج کے درمیان میں سال میں دوبار آتا ہے اور اس کا سایہ ایک دوسرے پر پڑتا ہے، چاند پر سایہ پڑتا ہے تو چاند گرہن اور سورج پر پڑتا ہے تو زمین پر سورج گرہن دکھائی دیتا ہے۔