جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کا کر نٹ اکاونٹ خسارہ 18ارب ڈالرز سے کم ہو کر 1سے ڈیڑھ ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گا؟عوام کیلئے اہم خبر

datetime 15  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت سازشوں سے بازنہیں آرہا مگر انشاء اللہ جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع ہو جائیگی اور بھارت کو منہ کی کھانا پڑ یگی،جی ایس پی پلس سٹیٹس کے معاملے پر یورپی پالیمنٹ کے نائب صدر،چیئر پرسن انسانی حقوق کمیٹی سمیت36یورپی اراکین پار لیمنٹ سے ملاقاتیں کامیاب رہی ہیں،دنیا دہشت گردی کے خلاف اور اَمن کے قیام کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی قر بانیوں کو سراہ رہی ہے۔

گور نر ہاؤس میں اپنے دَورہ یورپ کے حوالے سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دَورہ یورپ کے دوران میری یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدر فابیو ماسیمو کاستالدواوریورپی پارلیمانی کمیٹی برائے فارن افئیرز کے چیئر مین ڈیوڈ میک آلسٹر اور یورپی پار لیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کی چیئرپرسن سمیت تین درجن سے زائد یورپی اراکین پار لیمنٹ سے کامیاب ملاقاتیں ہوئیں ہیں اور بہت سے یورپی اراکین پار لیمنٹ نے مجھے بتایا کہ بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر معاملات کو جوازبنا کر سازشیں کر رہا ہے جس پر مَیں نے تمام اراکین پار لیمنٹ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قر بانیوں،اَمن کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کردار اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کیے جانیوالے اقدامات کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ کیا ہے جس پر سب نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے اور انشاء اللہ جیسے پاکستان کو پہلے جی ایس پی پلس سٹیٹس ملا ہے ایسے ہی اب جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کا مسئلہ بھی حل ہو جائیگا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اب تک جی ایس پلس سٹیٹس کے ذریعے 15ارب ڈالرز سے زائد کا فائدہ حاصل کر چکا ہے اور اب جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع پاکستان کیلئے معاشی محاذ پر بہت بڑی کامیابی اور بزنس کیمونٹی کیلئے خوشخبری ہوگی۔چوہدری محمد سرور نے مزید بتایا کہ یورپی اراکین پار لیمنٹ سے ملاقاتوں کے دوران مَیں نے انکو بھارت کی جانب سے خطے میں

جنگی جنون اور کشمیرمیں سو دن سے زائد جاری کر فیو اورکشمیریوں کی نسل کشی سمیت دیگر جرائم کے بارے میں بتایا مجھے خوشی ہے کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر یورپی اراکین پارلیمنٹ کے بھی شدید تحفظات ہیں وہ سب کشمیرمیں انسانی حقوق کی مکمل فراہمی اور کشمیریوں کو انکا حق دینے کی بات کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یورپی اراکین پار لیمنٹ نے سکھوں کیلئے پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری منصوبہ اور دیگر اقدامات کو بھی سر اہا ہے اورمَیں نے سب کو بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان قائدا عظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطاق اقلیتوں کو انکے حقوق دے رہا ہے اور پاکستان میں اقلیتیں مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو معیشت کے حوالے سے اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے مگر یہ بات بھی درست ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستا ن کی معاشی ٹیم نے تاریخی اقدامات کیے اور ہر گزرتے دن کیساتھ پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہورہا ہے جسکی وجہ سے پہلی بار پاکستان کا کر نٹ اکاونٹ خسارہ کم ہو رہا ہے جو آئندہ چند ماہ میں 18ارب ڈالرز سے کم ہو کر 1سے ڈیڑھ ارب ڈالرز تک آجائیگا جو پاکستان کی معیشت میں بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ گورنر پنجاب نے بر طانیہ انتخابات میں 15پاکستانیو ں کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے بر طانیہ کی تاریخ میں سب سے پہلا مسلم رکن پار لیمنٹ بنانے کے بعد جو خواب دیکھا وہ آج پورا ہورہا ہے اور آج پاکستانیوں کی بڑی تعداد برطانوی پارلیمنٹ میں موجود ہے جو کشمیر یوں کیساتھ ساتھ فلسطین کے عوام کی بھی آزادی کیلئے بھر پور آواز بلند کر تے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…