جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

کالا دھن ٹیکس سے مستثنیٰ علاقوں کے بینک اکاونٹ میں رکھنے کا انکشاف کریک ڈائون شروع ، ملوث عناصر کیساتھ کیا کیا جائےگا ؟

datetime 13  دسمبر‬‮  2019 |

کراچی(آن لائن)ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو سروس کراچی نے ٹیکس چوری کی رقم اور کالے دھن کو چھپانے کے لیے ایک نئے طریقہ کار کا سراغ لگا لیا۔ڈائریکٹوریٹ کو مختلف ذرائع سے مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ غیرقانونی اور ٹیکس چوری کی رقم ان دور دراز علاقوں کے بینک اکاؤنٹس میں جمع کرائی جارہی ہے جہاں ٹیکس کی چھوٹ حاصل ہے۔.

اس سرگرمی کامقصد آمدن کے اصل ذرائع اور سرمائے کی ملکیت کو خفیہ رکھنا ہے۔ڈائریکٹوریٹ انٹلیجنس آئی آرکی جانب سے ان اطلاعات کی باقاعدہ تحقیقات کی گئیں توانکشاف ہوا کہ اس طرز کے اکاؤنٹس میں بھاری رقوم جمع کرائی گئیں اور یہ اکاؤنٹ بھاری مالیت کے لین دین کے لیے بھی استعمال کیے گئے۔ ان اکاؤنٹس میں جمع کرائے جانے والی رقوم کے ذرائع آمدن کی تصدیق بھی نہیں ہوئی اور زیادہ تر اکاؤنٹس میں رقوم نقد شکل میں جمع کی اور نکلوالی گئیں۔دور دراز علاقوں کے بینک اکاؤنٹس میں سرمایہ چھپانے والے عناصر نے متعلقہ تفتیشی اداروں کی انکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے اسے کاروبار سے حاصل ہونے و الی آمدن قرار دیا۔درحقیقت یہ عناصر اسمگلنگ، انڈر انوائسنگ، منشیات کی تجارت، حوالہ ہنڈی ، اغوا برائے تاوان اور ٹیکس چوری میں ملوث پائے گئے۔ یہ عناصر اپنی رقوم کو قانون کی آنکھوں سے اوجھل رکھنے کے لیے متخلف مقامات پر منتقل کرتے رہے اور ٹیکس چوری سمیت منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو سرمایہ کی فراہمی کے لیے اس سرمائے کو استعمال کیا جاتا رہا۔ڈائریکٹر جنرل انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر بشیرخان مروت نے وزیر اعظم پاکستان اور ان کی حکومت کے وڑن کے مطابق ملک بھر میں اپنے ماتحت تمام ڈائریکٹوریٹس کواس طرز کی سرگرمیوں میں ملوث مذموم عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے جو نہ صرف منی لانڈرنگ جیسی سنگین غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں بلکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ملک کی ساکھ کو بھی بین الاقوامی سطح پر خراب کرنے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…