اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

الطاف حسین کا ایک مرتبہ پھر ایم کیو ایم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان

datetime 16  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایک مرتبہ پھر پارٹی قیادت چھورنے کا اعلان کردیا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں الطاف حسین نے کہا کہ تقسیم ہند کے وقت 20 لاکھ افراد نے موجودہ بھارت کے مختلف علاقوں سے پاکستان ہجرت کی، جس میں مشرقی پنجاب کے علاوہ ، یوپی ، سی پی ، بہار اور حیدر اباد د دکن سمیت کئی ریاستوں کے افراد شامل ہیں لیکن وفاقی وزیر خواجہ اصف نے گزشتہ روز اسمبلی میں جالندھر اور لدھیانہ سے آنے والوں کو ہی مہاجر قرار دے کر دوسروں کی قربانیوں پر خط تنسیخ کھینچ دیا ہے۔الطاف حسین نے مزید کہا کہ انہوں نے مسلم اقلیتی صوبوں سے ہجرت کرنے والوں کو متحد کرنے کے لئے 37 سال تک کوشش کی لیکن اسمبلی میں ہمارا مذاق اڑایا گیا اور وہاں موجود لوگ خاموش تماشائی بنے رہے۔ اب بہت ہو چکا، وہ اب مزید قیادت نہیں کرسکتے۔ اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے بانی تو ہیں لیکن اب پارٹی کی قیادت سے وہ الگ ہورہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…